مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں کردوں کے خلاف جاری جنگ کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے عمران خان کی دعوت پر 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا خصوصی دورہ کرنا تھا لیکن اب یہ منسوخ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کیا جاچکا ہے۔ رجب طیب اردوغان کا یہ دورہ شام میں جاری آپریشن چشمہ امن کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں کردوں کے خلاف جاری جنگ کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔
News ID 1894632
آپ کا تبصرہ